خشحال خاں خٹک
میں نے پوچھا کہ جوان جوانی میں کیا کام کرے؟
جواب د یا کہ ھر و قت علم حاصل کرنے کا شغل
میں نے پوچھا کہ بوڑھا بڑھاپے میں کیا کرے؟
اس نے کہا کہ عمل سے اپنے اعمال درست کرے
میں نے پوچھا کہ کو ن ہمیشہ حرمت میں رھے گا؟
اس نے کہا کہ جو کسی سے کوئی سوال نہ کرے گا
میں نے پوچھا کہ دنیا کے یہ اچھے اچھے کام کیا چیز ھیں؟
جواب دیا یہ سب ا فسانے اور خواب و خیال ھیں
میں نے پوچھا کہ کونسی بحث و جدل ھمیشہ اچھی ھوتی ھے؟
اس نے کہا کہ علم کی بحث و جد ل اچھی ھوتی ھے
میں نے پوچھا کہ کونسا سچ بول کے انسان ذلیل ھوجاتا ھے؟
جواب دیا کہ جو ھمیشہ اپنا ھنر بیان کرتا رھے
میں نے پوچھا کہ کس شخص سے بچنا چاھیے؟
جواب دیا کہ جس کے سامنے حلال اور حرام ایک برابر ھیں
میں نے پوچھا کہ آسمان تک کیسے اڑ سکوں گا؟
جواب دیا کہ یہ ھمت کے پر و بال سے ھو سکتا ھے
میں نے پوچھا کہ خشحال خٹک کی باتیں کیسی ھیں؟
جواب دیا کہ سب کے سب در'گوھر'عقیق اورفعل ھیں
خشحال خاں خٹک
(نثری ترجمہ:پروفیسرپریشان خٹک)