بدعت کی مذمت
بدعت کی مذمت
تمام بدعات سراسر گمراہی ہیں۔
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے بیان فرمایا" حمد و ثناء کے بعد (یاد رکھو)بہترین بات اللہ کی کتاب ھے اور بہترین ہدایت محمد صل اللہ علیہ و سلم کی ہدایت ھے اور بدترین کام دین میں نئ بات بیجاد کرنا ھے ہر بدعت (نئ بات ایجاد شدہ چیز) گمراہی ھے۔
(مسلم)
حضرت عریاض بن ساریہ رضی اللہ عنہ کہتے ھیں رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا" دین میں نئ چیزوں سے بچو' اس لئے ہر نئ بات گمراہی ھے۔
(ابن ماجہ)
بدعتی کی حمایت کرنے والے پر اللہ کی لعنت ھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا" اللہ نے لعنت کی ھے اس شخص پر جو غیر اللہ کے نام پر جانور ذبح کرے' جو زمین کی حد یں تبدیل کرے' جو اپنے والد پر لعنت کرے' اور جو بدعتی کو پناہ دے"۔
(مسلم)
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ھیں رسول اللہ صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔
بدعتی کی توبہ قبول نہیں ھوتی جب تک بدعت نہ چھوڑ دے۔
(طبرانی)