زندگی سے عشق کرو
زندگی سے عشق کرو
زندگی تحفہ ہے
رب ذولجلال کا
اس کا نہیں بدل کوئی
آج کے خاکوں ميں
رنگ بھرو خوابوں کے
خواب جو دیکھے تھے
آسماں کی وسعتوں میں
تیرتے سورج نے
خواب جو دیکھے تھے
چاند نے
ستاروں نے
اس نیلگوں دھرتی پر
اک حسیں تسلسل سے
آتے جاتے موسموں
کی صورت میں
خزاوں نے
بہاروں نے
یہ تمہاری زندگی
تعبیرہے
ان حسین خوابوں کی
زندگی سے عشق کرو
کل کے خاکوں میں
خود کش حملوں سے
ہنستی بستی زندگیاں مٹا کر
تم جو رنگ بھرتے ہو
رب ذولجلال کی
تم تذ لیل کرتے ہو
زندگی سے عشق کرو
زندگی تحفہ ہے
رب ذولجلال کا
اس کا نہیں بدل کوئی
0 comments