سیاہ حاشیے
سعادت حسن منٹو کے فسادات کے متعلق مختصر افسانے
اس آدمی کے نام جس نے اپنی خون ریزیوں کا ذکر کرتے ہویے کہا: "جب میں نے ایک بڑھیا کو مارا تو مجھے ایسا لگا مجھ سے قتل ہوگیا ہے."
ہمیشہ کی چھٹی
"پکڑ لو .... پکڑ لو.... دیکھو جانے نہ پایے... شکار تھوڑی سی دوڑ دھوپ کے بعد پکڑ لیا گیا. جب نیزے اس کے آر پار ہونے کیلیے آگے بھرے تو اس نے لرزان آواز میں گڑگڑا کر کہا "مجھے نہ مارو ... مجھے نہ مارو.... میں تعطیلات میں اپنے گھر جا رہا ہوں."."
0 comments