کیوں جان کو روگ لگاتے ھو
عشق میں ہار ہی ھوتی ہے
الفاظ کے پردوں میں یارو
کیوں دل کا حال چھپاتے ھو
جو کہنا ہے کہ ڈالو ان سے
کیوں کہنے سے گھبراتے ھو
کیوں ڈرتے هو تم ان کی نہیں سے
کیوں جان کو روگ لگاتے ھو
تم بھی عشق کے دھندوں میں
کیوں آپنے کو الجھاتے ہو
یہ عشق کسی کو راس نہ آیا
کیوں ایسی آس لگاتے هو
عشق میں ہار ہی ھوتی ہے
کیوں ہار کو تم اپناتے ھو
بس بھی کرو اب باز آجاؤ
کیوں اپنے جی کو جلاتے هو
0 comments