ایک واقعہ
ایک رات فیض اپنے گھر لوٹ رہے تھے کراچی کی سڑکوں پر کار چلانے میں سب سے بڑی مشکل گدھا گاڑی ہے جو اچانک کہیں سے بھی نکل آتی ہے اور کار چلانے والے کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ایسے ہی اچانک ایک گدھا گاڑی کسی گلی سے نکل آئی اور فیض صاحب گاڑی سنبھال نہ سلے اور گدھے اور گاڑی بان دونوں کو بچانے کے چکر میںا یک مکان کی دیوار توڑ بیٹھے۔ اہل خانہ غصے میں باہر نکلے لیکن جب معلوم ہوا کہ حادثے کے ذمے دار فیض ہیں تو بہت خوش ہوئے اور کہا کہ اس نقصان کا ہرجانہ آپ کو یوں ادا کرنا ہے کہ کھانا ہمارے ساتھ کھائیے۔ کھانے کے بعد ان کا کلام بھی سنا۔ فیض صاحب نے بہت اصرار کیاکہ وہ دیوار کی مرمت کا خرچ دیں لیکن صاحب خانہ نے کہا کہ جی تو یہی چاہتا ہے کہ اس تاریخی دیوار کو یوں ہی رہنے دیں لیکن بد نما معلوم ہوگی اس لئے آپ کی تشریف آوری کی خوشی میں اس کی مرمت ہم خود کروا لیں گے۔