آج کا شعر
آداب و تسلیمات
بس بیٹھے بیٹھے یونہی خیال آیا کہ کیوں نہ اشعار کے ایک سلسلے کی ابتدا کی جایے. ہوگا کچھ یوں کہ میں روزانہ با قاعدگی سے ایک شعر یہاں پرپوسٹ کروں گا 'آج کا شعر' کے عنوان سے. اور یہ گزارش بھی کرتا چلوں کہ آپ بھی اس میں اپنے پسندیدہ اشعار پوسٹ کر کے شرکت کریں تا کہ اس سلسلے کی دلچسپی برقرار رہے.
آج کا شعر ہے:
نزع میں بھی ذوق کو تیرا ہی بس ہے انتظار
جانب دیوار دیکھ لے ہے جب کے ہوش آ جائے ہے
0 comments